Mar ۰۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • سی ان ان : ایران کے حملوں نے امریکہ کے محفوظ ہونے کا وہم چکناچور کردیا ہے

سی ان ان چینل نے آج صبح شائع ہونے والی رپورٹ میں لکھا ہےکہ ایران کے حملوں نے امریکہ کے محفوظ ہونے کا وہم چکناچور کردیا ہے-

سحرنیوز/ایران:  اس رپورٹ میں سٹلائٹ تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران نے اپنے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران 48 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں مشرق وسطی میں امریکہ کے کم از کم نو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے-

اس رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایران نے علاقے میں امریکی اڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر اپنے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا- سی ان ان کے بقول اگرچہ امریکہ کے پٹریاٹ میزائلوں اور اربوں ڈالر کے ڈیفنس سسٹم نے ایران کے بہت زیادہ میزائلوں اور ڈرونز کو روکا ہے اس کے باوجود بھی جو میزائل اور ڈرونز امریکی اہداف پر لگے ہيں اس نے علاقے کے ملکوں میں امریکہ کے مکمل محفوظ ہونے کے تصور پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے

ہمیں فالو کریں: 

 FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے 28 فروری بروز ہفتہ ایران کی ارضی سالمیت پر حملہ کر کے سپریم لیڈر کو اس وقت شہید کردیا، جب کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے تین دور ہوچکے تھے اور چوتھے دور کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی

ٹیگس