Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے تعلقات کےفروغ پر تاکید

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات کے موقع پرایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی سیاسی تعلقات بالخصوص مشترکہ اقتصادی منصوبوں بشمول بجلی کی فراہمی، توانائی، بینکاری، سرحدی تجارت اور کسٹمز تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کی راہ ہموار ہوجائے گی جس سے نہ صرف ایران اور پاکستان کے عوام بلکہ تمام خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

اپنے دورہ ایران پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے.

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ نے ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اسلامی جمہوریہ ایران کی یکجہتی اور ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کی روک تھام کے لئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے.

پاک،ایران تعلقات کی توسیع بالخصوص مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، تہران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہے.

اس نشست میں ظریف اور سرتاج عزیز نے تازہ ترین علاقائی صورتحال بالخصوص القاعدہ اور داعش دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان،ایران،افغانستان سہ فریقی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا.

 

ٹیگس