Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فوجی مشقوں کا اختتام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کی تین روزہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں۔

آئی آر جی سی کے بری یونٹ کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے پیغمبر اعظم گیارہ فوجی مشقوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اور دفاعی نوعیت کی ان مشقوں کے تمام اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے۔
فوجی مشقوں کے دوران، آئی آر جی سی کے بری یونٹ کے، ایئر اور مکینیکل ونگ کے علاوہ کمانڈو دستوں نے بھی شرکت کی۔
سپاہ پاسداران کے بری یونٹ کے کمانڈر نے کہا کہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا مقصد، ممکنہ خطرات کے مقابلے میں دفاعی دستوں کی کارکردگی اور آمادگی کا اندازہ لگانا تھا۔

عالمی سامراج اور ایران کے دشمنوں نے، ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال لی جائیں گی

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اگر عالمی سامراج اور ایران کے دشمنوں نے، ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کی پیغمبر اعظم گیارہ فوجی مشقیں، بیس فروری سے مرکزی ایران کے وسیع صحرائی علاقے میں شروع ہوئی تھی۔
فوجی مشقوں کے پہلے دن، درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے کئی طرح کے اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائلوں کا بھی تجربہ کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس