Feb ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پرتاکید

ایران کے وزیر داخلہ نے افغانستان کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ايران كے دورے پر آئی ہوئیں افغان وزير برائے انسداد منشيات سلامت عظيمی كے ساتھ ايک ملاقات كے دوران كہا كہ ہمسايہ ممالک كو منشيات كی اسمگلنگ كی روک تھام اور خطے كی سلامتی كو برقرار ركھنے كے لئے بھرپور كوششيں كرنی چاہيئے.

رحمانی فضلی نے كہا كہ افغانستان كی جانب سے منشيات كی كاشت كا جائزہ لياجانا ناگزير ہے اور ايران صوبۂ فراہ سمیت افغانستان کے علاقوں كے ساتھ اس مسئلے كے حوالے سے مالی اور معلوماتی امداد فراہم كرنے كے لئے تيار ہے.

ايرانی وزير داخلہ نے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران کی پوليس افغانستان كے ساتھ منشيات كی اسمگلنگ كی روک تھام كے لئے باہمی تعاون بڑھانے كا خير مقدم كرتی ہے.

سلامت عظيمی نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوريہ ايران كی مدد كا شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ افغانستان اسلامی جمہوريہ ايران كے ساتھ افغان شہريوں كی تعليم اور لائبريری كی تعمير كے حوالے سے دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كا خواہاں ہے.

 

ٹیگس