تہران میں جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کا استقبال
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے سعدآباد کمپلیکس میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے صدر آذربائیجان کے استقبال کی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد ایران اور آذربائیجان کے صدور نے اپنے مذاکرات شروع کئے۔قابل ذکر ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر اتوار کے روز تہران پہنچے ہیں۔ گذشتہ تین برسوں میں ان کا یہ تیسرا دورہ ایران ہے۔دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان گفتگو میں مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لائے جانے جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے حکام نے حالیہ برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کی ایک سو بیس سے زائد دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔