Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • خطے کی سلامتی کے بحری طاقت میں اضافے پر تاکید

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بحری طاقت میں اضافہ ضروری ہے۔

تہران میں پاکستان نیول اکیڈمی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کو کھلے سمندروں تک براہ راست دسترسی حاصل ہے اور دنیا کو ایک دوسرے سے ملانے والی پانچ اہم اور اسٹریٹیجک آبی گذرگاہیں، ایران و پاکستان کے، قرب وجوار میں واقع ہیں۔
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان، دنیا کے انرجی ریجن میں واقع ہیں جس نے دونوں ملکوں کی جیوپولیٹک، پوزیشن میں مزید اضافہ اور تہران اور اسلام آباد کو خطے کی موثر حکومتوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ بحیرہ عمان اور بحر ہند کے ساحل پر واقع ہونے کی وجہ سے ایران اور پاکستان اقتصادی، سیاسی، دفاعی، سیکورٹی اور مواصلاتی لحاظ سے بھی ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں خطے کی صورت حال کو بدامن ظاہر کر کے علاقے میں اپنی موجودگی کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لہذا اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

 

ٹیگس