ایران کے وزیر خارجہ کی قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے بارے میں بات چیت کی-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے بارے میں بات چیت کی-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کی شام قطر کا ایک روزہ دورہ کیا- انہوں نے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات سے پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی- ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقے کی صورتحال اور مشترکہ تشویش پر بھی تبادلہ خیال کیا-
اس سے پہلے ایران کے وزیرخارجہ نے جولائی دو ہزار پندرہ میں قطر کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ملکوں نے دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور دہشت گردی کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی تھی-