Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • 32 کروڑ ڈالر کے ایرانی قالینوں کی برآمدات

ایرانی قالینوں کے قومی مرکز کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ گیارہ مہینوں کے دوران ایران نے بتّیس کروڑ ڈالر کے قالین بیرون ملک برآمد کئے ہیں۔

ایرانی قالینوں کے قومی مرکز کے سربراہ حمید کارگر نے ایرانی قالینوں کی برآمدات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بتّیس کروڑ ڈالر کے برآمد کئے جانے والے قالینوں میں سے اسّی کروڑ ڈالر کے قالین صرف امریکہ برآمد کئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دستی قالین کے پیداواری ملکوں میں ہندوستان، پاکستان، ترکی، افغانستان، نیپال اور چین بھی شمار ہوتے ہیں تاہم دستی قالین کی پیداوار کے شعبے میں ان ملکوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سرفہرست ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اپنی نوعیت کے بے مثال رنگین اور مختلف قسم کے خوبصورت بنائے جانے والے ایرانی قالینوں کو عالمی سطح پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔

ٹیگس