ایران کی جانب سےشام میں فضائی حملے کی مذمت
Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی شہر حلب کی مسجد میں نمازیوں پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ كے روز شام كے شہر حلب كی مسجد ميں نمازيوں پرہونے والے فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے كہا كہ كسی بھی مقصد اور نيت كے ساتھ مقدس مقامات پر ايسے اقدامات قابل مذمت ہيں.
واضح رہے کہ اس حملے كے نتيجے ميں كئی افراد جاں بحق اور بعض زخمی ہوئے تھے.