ایران اور بنگلہ دیش نے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے
تہران اورڈھاکہ نے اقتصادی اور بینکنگ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکرعلی لاريجانی نے بنگلہ دیش کے سفیرمجيب الرحمان بوييان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ تہران، ڈھاکہ کے ساتھ اقتصادی اور بینکنگ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے آمادہ ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران اور بنگلہ ديش كے درميان باہمی تعلقات كی توسيع ميں درپيش ركاٹوں كو دور كرنے سے دونوں ممالک كے درميان اقتصادی، تجارتی، بينكنگ اور نجی شعبوں ميں باہمي تعلقات كو مزيد فروغ دينے كے لئے راہ ہموار ہوئی ہے.
انہوں نے دونوں ممالک كے درميان موجود پارليماني تعلقات كے فروغ كی اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران، بنگلہ ديش كے ساتھ كثيرالجہتی تعلقات كو مزيد وسعت دينے كے لئے آمادہ ہے.
اس موقع پر مجيب الرحمان بوييان نے كہا كہ بنگلہ ديش،ايران كے ساتھ سياسی، اقتصادی اور پارليمانی تعلقات كو فروغ دينے كا خيرمقدم كرتا ہے.
انہوں نے دہشتگردی كے خلاف ايران اور بنگلہ ديش كے يكساں موقف كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ بنگلہ ديش دنيا اور خطے ميں امن اور استحكام كے قيام كے حوالے سے ايران كی حمايت كرتا ہے.