عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان پرایران کا رد عمل
اسلامی جمہوریہ ایران نے عرب لیگ کےسربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اردن ميں منعقدہ عرب ليگ سربراہی اجلاس كے اختتامی اعلاميہ ميں ايران مخالف بے بنیاد الزامات دہرائے جانے پر سخت ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی دوسرے ممالک کی سالمیت کا احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہے۔ بہرام قاسمی نے كہا كہ ايران متعدد بار اپنے واضح مؤقف كا اعلان كرچكا ہے كہ وہ عالمی قوانين كے مطابق دوسرے ممالک كی سالميت اور خود مختاری كا احترام كرتا ہے.
دفتر خارجہ كے ترجمان نے خليج فارس ميں تين ايراني جزيروں كے حوالے سے كئے گئے دعووں كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ يہ جزاير اسلامی جمہوريہ ايران كی ملكيت ميں ہيں. بہرام قاسمی نے اس بات پر زور ديا كہ ايسے دعووں كے تكرار سے حقيقت اور تاريخ كو نہيں بدلا جاسكتا۔ انہوں نے كہا كہ ايران اپنے ہمسايہ ممالک كے ساتھ دوستی احترام اور داخلی امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔