ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے رجسٹریشن
Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
ایران کے الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمشنرعلی اصغر احمدی نےكہا ہے كہ صدارتی اميدواروں كے رجسٹريشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا۔ ايران كے بارہویں صدارتی انتخابات كے لئے طے شدہ پروگرام كے مطابق اليكشن ميں حصہ لينے والے اميدوار 11 سے 16 اپريل تک كاغذات نامزدگی داخل كرا سكيں گے جس كے بعد ايران كی گارڈين كونسل اميدواروں كی اہليت كی جانچ كرے گی۔
واضح رہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچويں شہری، ديہي اسلامی كونسلز (بلدیاتی) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے۔