صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے آمادگی کا اعلان
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک،شفاف،قانونی پرامن اور بھرپور انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ارنا کے مطابق وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ آئین کی نگہبان کونسل کے تعاون سے انیس مئی کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری بدامنی، دشمنوں کی سازشوں اور مداخلت پسندانہ اقدامات کے باوجود، رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات، نیز فوج اور سیکورٹی اداروں کی کوششوں کے نتیجے میں ایران کی سلامتی کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ نے افراط زر میں کمی اور آٹھ فی صد سے زیادہ شرح نمو کو ملکی معیشت کے حوالے سے اہم ترین اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ استقامتی معیشت کے پروگرام پر عملدرآمد کو آگے بڑھانا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ملک کو جمود باہر سے نکالنا ان کی وزارت کے اہم ترین اہداف میں شامل ہے۔