Apr ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • خطے میں ایران کی سرگرمیوں کا مقصد امن کو برقرار رکھنا

ایران نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیوں کا مقصد سلامتی اور امن کو برقرار رکھنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ايران كی تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سيكرٹری محسن رضائی نے کل پير كے روز امريكی فوج كی مركزی كمان كے سربراہ جوزف ووٹل كے بے بنياد بيانات پر شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیوں کا مقصد سلامتی اور امن کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے كہا كہ امريكی فوج كی مركزی كمان كے سربراہ جوزف ووٹل نے اسلامی جمہوريہ ايران كے خلاف بے بنياد الزامات لگاتے ہوئے ايران كی سرگرميوں كو روكنے كے لئے فوجی كارروائی كا جو مطالبہ كيا ہے وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔

انہوں نے جوزف ووٹل كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ آپ كو خطے ميں اپنے اتحاديوں كی مداخلت اور نسل كشی كو روكنا چاہيے.

ٹیگس