Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • داعش کی سازشیں نقش برآب

ایران نے دہشت گرد گروہ داعش کی دھمکیوں کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر سيد محمود علوی نے کل تہران ميں كابينہ كے اجلاس كے بعد ميڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ داعش كے دہشت گرد تہران پر حملہ كرنے كی دھمكی دے رہے ہيں جبكہ وہ موصل كو جسے وہ اپنا گڑھ سمجھتے تھے، نہيں بچا سكے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی دھمکیاں مضحکہ خیز ہیں۔

واضح رہے كہ دہشت گرد تکفیری گروہ داعش اور اس سے وابستہ تكفيری عناصر نے متعدد بار ايران ميں غيرانسانی اور دہشت گردانہ كارروائياں كرنے كی كوشش كی مگر ايران كی سيكورٹی فورسز کی بر وقت كارروائی سے نہ فقط دہشت گردوں كی شيطانی سازشیں ناكام ہوئی ہیں بلکہ داعش کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار كرليا گیا جنہوں نے اعتراف كيا تھا كہ وہ بعض علاقائی ممالک اور عالمی طاقتوں كی طرف سے ايران ميں تخريب كاری كے لئے سازشيں كر رہے تھے۔

ٹیگس