Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملے پر ایران و روس خاموش نہیں رہیں گے : بروجردی

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام پر امریکہ کے جارحانہ حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اس لئے کہ امریکہ کے اس وحشیانہ اقدام پر ایران اور روس خاموش نہیں رہیں گے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ پوری دنیا اس بات کو جانتی ہے کہ شام نے اقوام متحدہ کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کے مطابق سارا کیمیائی مواد اقوام متحدہ کی تحویل میں دے دیا ہے اس لئے حکومت شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب جنگ میں فوج کو شکست کا احساس ہونے لگتا ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور حلب کو آزاد کرایا جا چکا ہے اور دیگر علاقوں کو بھی آزاد کرائے جانے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

بروجردی نے کہا کہ دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ انھیں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے میں دریغ نہیں ہے اور حکومت شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا دعوی، امریکہ اور اس کے یورپی و علاقائی اتحادیوں کے لئے ایک بہانہ ہے جھنیں گذشتہ چھے برسوں میں شام میں شکست ہوئی ہے

ٹیگس