Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران میں 12ویں صدارتی انتخابات کی سرگرمیاں شروع

ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا منگل کے روز تہران میں آغاز کردیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج منگل کے روز سے شروع ہو گیا ہے جو 15 اپريل تک جاری رہے گا۔

اسلامی جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچويں شہری اورديہی اسلامی كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسی دن چار پارليماني حلقوں کے ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے.

ايران کے وزير داخلہ رحمانی فضلی نے صدارتی اميداروں كی رجسٹريشن كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ملک ميں شفاف اور آزادانہ انتخابات كے انعقاد كے لئے وزارت داخلہ، گارڈين كونسل اور پارليمنٹ پُرعزم ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران ميں مختلف مذاہب اوراقوام سے تعلق رکھنے والے لوگ، قانون كے دائرے ميں يكجہتی، ہم آہنگی اور وحدت  کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس