ایران میں صدارتی انتخابات، 100 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع
اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی تعداد ایک سو سے بڑھ گئی۔
اسلامی جمہوریہ ايران كی وزارت داخلہ كے ترجمان سيد سلمان سامانی نے منگل كے روز صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ملک كے اعلی اداروں كی زير نگرانی صدارتی اميدواروں کے کاغذات نامزدگی كی جانچ پڑتال كی جائے گی.
آئندہ صدارتی انتخابات كے لئے سب سے زيادہ معمر اميدوار كی عمر79 جبكہ سب سے كم عمر اميدوارکی عمر21 سال ہے.
ايران ميں صدارتی اميدوار بننے كے لئے سياسی و مذہبی لحاظ سوجھ بوجھ، ايرانی شہريت، ماضی ميں نماياں كاركردگي، باتقوی اور اسلامی جمہوريہ ايران كے آئين اور قانون کا پابند رہنے كی ضرورت ہے.
اسلامی جمہوريہ ايران كے 12ويں صدارتی انتخابات ميں حصے لينے والے اميدواروں كی باقاعدہ رجسٹريشن كا آغازکل منگل کے روز سے تہران ميں ہوگيا ہے جو 15 اپريل تک جاری رہے گا۔
ايران ميں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچويں شہری، ديہی اسلامی كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسی دن چار پارليمانی حلقوں ميں ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے.