Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • انتخابات میں عوام کی شرکت دشمنوں کی مایوسی کا باعث

ایران کے صدر نے ہونے والےانتخابات میں قوم کی بھرپور شرکت کو ملک کے لئے عظیم سرمایہ قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاكٹرحسن روحانی نے گزشتہ روز ايران كے شمالی صوبے مازندارن میں عمائدين اور ماہرین كے ساتھ ہونے والی نشست ميں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انتخابات کا دن ايرانيوں كی عظمت اور قدرت نمائی كا دن ہے. اورعوام کی بھر پورشرکت سے دوستوں کو خوشی اور دشمنوں کی مایوسی ہوگی۔.

صدر مملکت نے عوام كے اعتماد كو حكومت كے لئے عظيم سرمایہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پرعمل کر رہی ہے۔

واضح رہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران كے 12ويں صدارتی انتخابات ميں حصے لينے والے اميدواروں كی باقاعدہ رجسٹريشن كا آغازکل منگل کے روز تہران ميں ہوا جو 15 اپريل تک جاری رہے گا۔اورانتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے ۔

 

 

ٹیگس