Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا بیسواں اجلاس کل سے دارالحکومت تہران میں شروع ہوگا۔

ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے بیسویں اجلاس میں تجارت، خزانہ، تيل، مواصلات اور توانائی سميت اسٹيٹ بينک اور ايوان صنعت و تجارت كے اعلی حكام شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد كی قيادت حكومت پاكستان كے نمائندے اور وزير سرحدی امورعبدالقادر بلوچ كريں گے۔ اس اجلاس كا مقصد اسلامی جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان بينكاری تعلقات اور ادائيگی كے طريقہ كار میں سہولتيں فراہم كرنا ہے۔ کل 17 اپریل سے شروع ہونے والے اجلاس ميں دونوں ممالک كے درميان بينكاری، توانائی اور تجارتی تعلقات بڑھانے، اسمگلنگ سے نمٹنے، سرحدی چوكيوں کو فعال کرنے پر تبادلہ خيال كيا جائے گا.

واضح رہے كہ جمعہ كے روز دونوں ممالک كے مركزی بينكوں كے سربراہوں نے بينكنگ سے متعلق روابط كو فروغ دينے كے مقصد سے باہمی مفاہمت کی ایک دستاویز پر بھی دستخط کئے تھے۔ ياد رہے كہ ايران كے صدرحسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شريف نے مارچ ميں ہونے والی ايک ملاقات ميں دونوں ممالک كے درميان تجارتی تعلقات كی توسيع سے اتفاق كيا تھا۔ ايران اور پاکستان کے مابین مشتركہ اقتصادی كميشن كا 19واں اجلاس دسمبر2014میں اسلام آباد ميں منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس