Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ايران اور پاكستان كے درميان تجارتی تعلقات میں فروغ

عبدالقادر بلوچ نے كہا كہ دونوں ممالک كی حكومتوں اور قوموں كے درميان تعلقات كی توسيع سے اقتصادی تعلقات كو بڑھايا جا سكتا ہے.

پاكستان کے وفاقی وزير برائے سرحدی امورعبدالقادر بلوچ نے کل پير كے روز تہران میں ايران اور پاکستان کے مشتركہ اقتصادی كميشن كے 20 ويں اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ دو سالوں كے دوران اسلامی جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان تجارتی تعلقات كے حجم ميں اضافہ ہوا ہے۔.

پاكستان کے وفاقی وزير برائے سرحدی امور نے كہا كہ دونوں ممالک كے درميان مذہبی، ثقافتی اور تاريخی حوالے سے گہرے تعلقات ہيں اورايران، پاكستان كو آزاد ملک کی حيثيت سے تسليم كرنے والا پہلا ملک تھا.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان توانائی، اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں كثيرالجہتی تعلقات قائم ہيں اور پاكستان ان تعلقات كو خاص اہميت ديتا ہے.

عبدالقادر بلوچ نے كہا كہ غيرقانونی تجارت(اسمگلنگ) دونوں ممالک كے لئے ايک بڑا چیلنج اورخطرہ ہے اور اس سے مقابلہ كرنا ناگزير ہے.

 

ٹیگس