رہبرانقلاب اسلامی سے فوج کے اعلی کمانڈروں اور افسروں کی ملاقات (مختصر خبر)
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلی کمانڈروں اور افسروں سے ملاقات میں فرمایا کہ آج ایران میں اقتصادی استحکام ملک کے لئے اہم کلیدی ہدف اور ترجیح ہے
یوم مسلح افواج کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی فوجی افسروں اور کماںڈروں نے آج صبح رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ، پارلیمنٹ کی بعض سیٹوں کے ضمنی اور شہری کونسلوں کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات ملک کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں لہذا انتخابات میں جوش و جذبہ ، شوق و نشاط اور ولولہ کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی سے فوجی کمانڈروں اور اعلی شخصیات کی ملاقات کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔