Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • انتہا پسندی اور تشدد دنیا کے لئے بڑا خطرہ

ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سوچ کو پروان چڑھانے میں بعض ممالک ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ ميں اسلامی جمہوريہ ايران كے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کل بدھ كے روز نيو يارک ميں اقوام متحدہ ميں تہذيبوں كے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے طاقتور ممالک كے انتہاپسندانہ رويے اور دہشت گردوں كی پشت پناہی پر شديد تنقيد کی اور عالمی برادری سے مطالبہ كيا كہ وہ تشدد اور ظلم و جبر كی روک تھام كے لئے اٹھ كھڑی ہو۔

غلام علی خوشرو نے دنيا كے ممالک پر زور ديا كہ جبر اور ظلم كا مقابلہ كرنے كے لئے مشتركہ حكمت عملی اور اجتماعی تعاون كو فروغ ديں۔

انہوں نے كہا كہ دہشت گرد عناصر اور دنيا ميں مخصوص غير ذمہ دار طاقتور ممالک كی وجہ سے عالمی امن خطرے ميں پڑ گيا ہے جس كی وجہ سے تشدد اور انتہاپسندی ميں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس