ایران کو جوہری توانائی کے ذریعے صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں ملی تقریباً پانچ سو کامیابیاں
ایران کی قومی ایجنسی برائے جوہری توانائی کے سربراہ نے کہا کہ ریڈیو ادویات کی پیداوار نہیں روکی جائے گی اور روس کے ساتھ آٹھ پاور پلانٹس کی تعمیر ایجنڈے میں شامل ہو چکی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ساتھ ایران کی قومی ایجنسی برائے جوہری توانائی اے ای او آئی کے سربراہ محمد اسلامی کا ایک اجلاس ہوا۔ محمد اسلامی نے اجلاس میں اعلان کیا کہ ملک میں ریڈیو میڈیسن کی پیداوار کا سلسلہ جاری تھا، ہے اور رہے گا۔ اے ای او آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے کم عرصے کے دوران جوہری توانائی کے ذریعے صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تقریباً پانچ سو کامیابیاں حاصل کی گئیں جن کا ایک اہم حصہ لوگوں کی زندگی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ پلازما تھراپی ذیابیطس کے زخموں اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کے علاج اور بہتری میں مدد کرتی ہے اور جوہری تنظیم نے بھی اس سلسلے میں قابل قدر کام کیا ہے۔ جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے روس کے اپنے حالیہ دورے کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ روس کے تعاون کے ساتھ ہم نے آٹھ جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل ہو چکا ہے جن میں سے ایک تیار ہو چکا ہے جبکہ دو زیر تعمیر ہیں۔