Oct ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • بحیرہ خزر کے اطراف کے ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں ہوں گی: ایڈمیرل شہرام ایرانی

بحری فورس کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بحیرہ خزر کے اطراف کے ممالک کی مشترکہ بحری مشقوں کا میزبان رہے گا۔

سحرنیوز/ایران: سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے بحیرہ خزر کے اطراف کے ملکوں کے بحریہ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ بحیرہ خزر کے اطراف کے ممالک کی اس سمندر کے سلسلے میں مشترکہ پالیسی انتہائی متوازن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ خزر میں غیرعلاقائی طاقتوں کی جگہ نہیں اور اس سمندر کے اطراف کے ملک غیر طاقتوں کو اس بات کی اجازت بھی نہیں دیں گے کہ اس خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھائیں۔

بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اس علاقے کے لیے فیصلہ، بحیرہ خزر کے اطراف کے ملک ہی کریں گے۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے زور دیکر کہا کہ بحیرہ خزر کی سلامتی، معاشی ترقی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے اس کے اطراف کے ممالک میں مکمل صلاحیت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ایران، اپنے بحری حدود میں واقع بندر انزلی بندرگاہ پربحیرہ خزر کے اطراف کے ممالک کی فوجی مشقوں کا میزبان بنے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے اپنے دورہ روس کے موقع پر بحیرہ خزر کے اطراف کے ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی نیز روس کی بحریہ کے میوزیم اور کئی بیسز کا معائنہ کیا۔

ٹیگس