Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  •  اسلامی ملکوں کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ شرمناک ہے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے، بعض اسلامی ملکوں کے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔

تہران میں قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ مسلمانوں پر کلسٹر بم برسانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ بعض اسلامی ملکوں کا گٹھ جوڑ انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ تکفیری اور دہشت گرد عناصر مسلمانوں کی ذلت اور تحقیر کے باعث بنے ہوئے ہیں اور ان گروہوں نے اسلامی ملکوں میں بیرونی طاقتوں کا مداخلت کا راستہ ہموار کیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک خطے کے مسلمانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر صیہونی حکومت کی مدد کر رہے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اپنی حوصلہ افزائی پر فخر کرتے ہیں۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے مغربی ملکوں کی جانب سے دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی پالسیی پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب خطے کے بعض عرب ملکوں کے ذریعے دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ایران کے اسپیکر نے واضح کیا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات، بحرانوں اور جنگوں کا کوئی بھی بہانہ یا جواز قابل قبول نہیں ہے ۔

ٹیگس