Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان: توانائی کےشعبے میں تعاون کے فروغ پرتاکید

ایران اورپاکستان نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے فروغ پرتاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارليمنٹ كی خارجہ پاليسی اور قومی سلامتی كميٹي كے سربراہ علاؤ الدين بروجردی نے پاكستان كی قومی اسمبلی كے اسپيكر سردار اياز صادق كے ساتھ ہونے والی ملاقات ميں پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کےشعبے میں تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے. انھوں نے دونوں ممالک كےدرميان قريبی اور دوستانہ تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ایران اور پاكستان نے ہميشہ مشكل وقت میں ايک دوسرے کا ساتھ دیا اورحمايت كی اور يہ دونوں ممالک كے گہرے تعلقات كی واضح علامت ہے۔

پاكستان کی قومی اسمبلی کے اسپيكر اياز صادق نے كہا كہ پاکستان، ايران كے ساتھ كثير الجہتی تعاون سميت تربيتی اور تجارتی شعبوں ميں باہمی تعاون كو مزيد بڑھانے كا خواہاں ہے۔ اياز صادق نے دہشتگردی كے خلاف جنگ كے حوالے سے ايران اور پاكستان كے تعاون كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ خطے ميں امن اور سلامتی كے قيام كے ليے دونوں ممالک كا فعال كردار ناگزیر ہے۔

اس موقع پر فريقين نے تمام شعبوں بالخصوص علاقائی امور میں باہمی تعاون اور سفارتی تعاون كو بڑھانے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا۔

ٹیگس