Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے پر تاکید

ايران كے وزير دفاع جنرل حسين دہقان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ارون جيٹلی كے ساتھ علاقائی اور بين الاقوامی تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے دفاع نے روس کے دارالحكومت ماسكو ميں منعقدہ چھٹی بين الاقوامی سيكورٹی كانفرنس كے موقع پردہشتگردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے.

ايران کے وزير دفاع نے ہندوستان كے ساتھ ثقافت اورتہذيب و تمدن کے مشتركات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک كے درميان دفاعی اور سيكورٹی تعاون كے فروغ سے خطے ميں قيام امن و سلامتی كے لئے مدد ملے گی.

اس ملاقات ميں ہندوستان كے وزير دفاع ارون جيٹلی نے بھی اسلامی جمہوريہ ايران كے ساتھ مختلف شعبوں منجملہ دفاعی اور سيكورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی، تہران كے ساتھ دفاعی اور سيكورٹی شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو مزيد بڑھانے كے لئے آمادہ ہے.

 

ٹیگس