May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے حملوں کا جواب دیا جائے گا : صادق آملی لاریجانی

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے علاقے میں دہشت گردوں کے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور علاقے میں دہشت گردوں کے حامیوں کو سخت متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
چھبیس اپریل کو پاکستان سے ملحقہ ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں نے گھات لگا کر بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں نو جوان شہید اور ایک زخمی ہوا تھا جسے دہشت گردوں نے پاکستان میں منتقل کر دیا۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے حضرت امام حسین ، حضرت عباس اور حضرت امام زین العابدین کے ایام ولادت اور یوم پاسدار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کے ساتھ ، اسلامی انقلاب کے مخالفین خاص طور سے امریکہ کی دشمنی کی وجہ، ایران کی مسلح افواج کا جہاد ہے
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور انقلاب مخالفین ہراس ادارے کی مخالفت اور دشمنی کرتے ہیں کہ جو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے استحکام کا باعث ہوتا ہے اور وہ اسے بدنام کرنے کے لئے تمام حربے استعمال کرتے ہیں۔

ٹیگس