Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی تحقیقات مکمل انصاف کے ساتھ کی جائیں گی : اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، پارلیمینٹ اور عدلیہ کے سربراہوں کا مشترکہ بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، پارلیمینٹ اور عدلیہ کے سربراہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی تحقیقات مکمل انصاف کے ساتھ کی جائیں گی اور اصل مجرموں اور دہشت گرد عناصر کو سخت سزا دی جائے گی۔

سحرنیوز/ایران ایران کے تینوں ریاستی اداروں انتظامیہ ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں صدر ڈاکٹر پزشکیان، حجۃ الالسلام والمسلمین محسن ارژہ ای اور محمد باقر قالیباف نے اپنے مشترکہ بیان میں باشعور ، باوقار اور بروقت فیصلہ کرنے والی ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے دشمنوں کی پیچیدہ سازشوں کو ناکام بنایا اور ایران کی وحدت و خود مختاری کا دفاع کیا۔

بیان میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ایک دانا اور بصیرت افروز رہنما قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی بروقت اور واضح رہنمائی نے مشکل حالات میں اصلاح احوال اور مسائل کے حل کی راہ ہموار کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

تینوں اداروں کے سربراہوں نے اس بیان میں کہا کہ ایران کی تاریخ عوام کی قربانیوں ، استقامت اور بہادری سے بھری ہوئی ہے اور حالیہ پیچیدہ فتنہ میں بھی عوام کی ہوشیاری اور مظاہروں اور شرپسند عناصر کی شناخت نے دشمن کی سازش کو ناکام بنادیا۔بیان میں پولیس ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضا کار فورس بسیج سمیت ملک کے دفاعی اداروں کی ذمہ دارانہ جدوجہد کو سراہا گیا جنہوں نے امن و استحکام کے تحفظ میں موثر کردار ادا کیا۔

تینوں سربراہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی تحقیقات مکمل انصاف کے ساتھ کی جائیں گی ، اصل مجرموں اور دہشت گرد عناصر کو سخت سزا دی جائے گی، جبکہ گمراہ افراد کے ساتھ اسلامی رواداری اور نرمی برتی جائے گی۔

بیان کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گيا کہ تینوں ادارے انقلاب اسلامی کے شہداء کے خون کی حفاظت کریں گے اور ایران اور ایرانی قوم اور پرچم عزیز کو دنیا میں سر بلند رکھیں گے۔

 

ٹیگس