May ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہےکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے دورہ پاکستان میں اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس موقع پر پاک ایران سرحد پر دہشتگردو ں کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام ایک پیغام میں دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی سرحدی محافظوں پر حملے کے لئے پاکستانی سرزمین کے غلط استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

واضح رہے کہ ایران کے سرحدی شہرمیرجاوہ میں دہشتگرد گروہ جیش‌الظلم کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار شہید ہو گئے تھے ۔

 

ٹیگس