May ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کا اختتام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکےوطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستان کے وزيراعظم نواز شریف، پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ چودھری نثار اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علامائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے دورے کے اختتام پرایران کے وزير خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام نے ایران سے ملحقہ پاکستانی سرحد کے اندر دہشت گردوں کی روک تھام کے لئے فوجی گشت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات مفید اور مثبت رہے ہیں اور دونوں ممالک نے دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی میرجاوہ سرحد پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے 9 اہلکار شہید ہو گئے تھے جس پر ایران نے تہران میں پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔

ٹیگس