May ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دور رس نتائج

ڈاکٹر طاہر القادری نے ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کے دور رس نتائج بر آمد ہوں گے ۔

پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ تکفیری قوتیں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے اور ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو دشمنی میں بدلنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔

جواد ظریف کے دورہ پاکستان سے ہاٹ لائن کی بحالی، آپریشنل کمیٹیوں کی تشکیل اور سیستان و بلوچستان بارڈر جیسے افسوسناک واقعات روکنے میں مدد ملے گی، ان روابط کو مستقل بنیادوں پر استوار رکھنا چایئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام پرجوش برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بگاڑنے والے امن اور خوشحالی کے دشمن ہیں ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کچھ تکفیری قوتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے اور ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو دشمنی میں بدلنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں، ان کے خلاف بھرپور ریاستی قوت استعمال کی جائے، یہی قوتیں دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں ۔

ٹیگس