May ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • حالات کو خراب کرنے کی سعودی کوشش

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ سعودی عرب اپنے غیر سنجیدہ بیانات سے علاقے کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکرعلی لاریجانی نے آج منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودیوں کے حالیہ من گھڑت دعووں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے مگر سعودی عرب خطے میں کشیدگی اور مسائل میں اضافے کے لئے عالمی سامراج کی زبان بول رہا ہے.

اس موقع پر انہوں نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کے ساتھ مختلف ممالک میں تفرقہ انگیزی کا باعث بن رہا ہے,

ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بعض امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی بنیاد پر صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام اپنی پرجوش اور بھرپور شرکت کے ساتھ ایران مخالف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی نائب ولیعہد اور وزیر جنگ محمد بن سلمان نے اپنی نادانی و ناسمجھی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقے میں اپنی خاص پالیسیوں کو آگے بڑھا رہا ہے اور ایسی صورت میں ایران کے ساتھ سعودی عرب کی مفاہمت نہیں ہو سکتی اور یہ کہ سعودی عرب کی سرحدوں پر جنگ کو وہ ایران کی سرحدوں کے اندر منتقل کردیں گے۔

 

ٹیگس