May ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • مرد میدان قاسم سلیمانی

فرانسیسی اخبار لی مونڈ نے اپنے پہلے صفحہ پر ایرانیوں کی محبوب اور پسندیدہ شخصیت جنرل قاسم سلیمانی کے عنوان سے مضمون شائع کیا ہے جس میں جنرل قاسم سلیمانی کو مشرق وسطی کا سب سے بہادر، دلیر اور شجاع شخص قرار دیا گيا ہے۔

لی مونڈ نے جنرل قاسم سلیمانی کو مشرق وسطی کا سب سے بہادر، دلیر اور شجاع شخص قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قاسم سلیمانی نے ایران کے خلاف  آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں جنگی اور رزمی فنون  سیکھے اور عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی سرنگونی کے بعد وہ عراق میں رہے اور آج کل وہ شام کے امور پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور گذشتہ 37 برسوں سے مسلسل جنگ اور رزم کے میدان میں موجود ہیں اوران کی آخری تمنا اور آرزو شہادت ہے۔

اخبار کے مطابق قاسم سلیمانی نے عراق، شام اور لبنان میں فوجی اور رزمی لحاظ سے اہم کردار ادا کیا ہے اور انھیں ایران کے اندر تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت اور محبت حاصل ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی جنگ صرف اور صرف انقلاب اسلامی اور اسلام کی سرافرازی، سربلندی اور بقا کے لئے ہے۔

نیچے آپ ایک ویڈیو ملاحظہ کریں جسے عراق کی النجباء مزاحمتی تنظیم نے جنرل قاسم سلیمانی کی قدردانی کے پیش نظر تیار کیا ہے:

 

ٹیگس