May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ایرانی رہنماؤں اور اعلی حکام نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کر دیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنماؤں اور حکام نے بھی بارہویں دور کے صدارتی اور پانچویں دور کے بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔

 ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر اسلامی جمہوری نظام کی حمایت اور اس سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے اور وہ عوامی اقتدار کی سربلندی کے اسباب فراہم کر رہے ہیں- 

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور تشخیص مصلحت نظام کونسل اور نگراں کونسل کے اراکین نیز پارلیمنٹ کے ممبران نے بھی پولنگ مراکز پر پہنچ کر بارہویں دور کے صدارتی اور پانچویں دور کے دیہی و شہری کونسلوں کے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ بارہویں دور کے صدارتی امیدواروں، سید ابراہیم رئیسی سادات، حسن روحانی، مصطفی آقا میرسلیم اور مصطفی ہاشمی طباء نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے-

 

ٹیگس