May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ووٹ ڈالنے کیلئے مردوخواتین کی لمبی قطاریں

ایران میں آج جمعے کے روز صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا اور یہ سلسلہ بغیر کسی وقفے کے شام تک جاری رہے گا.

ایران میں 12ویں صدارتی انتخابات کے لئے دوپہرتک ہونے والی پولنگ میں عوام کی بھر پورشرکت نے دکھا دیا کہ ایرانی عوام رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فرمان پرلبیک کہتے ہوئے جوق درجوق پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں اور اس وقت بھی پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں اور پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ ڈالنے کیلئے ایرانی عوام کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے.

ایران کے الیکشن کمشنرعلی اصغر احمدی کے مطابق صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت دوسرے ادوار کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے.

ملک بھر کے شہروں بالخصوص تہران میں ووٹ ڈالنے کیلئے مرد، خواتین، نوجوان اور بوڑھوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں.

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد فرمایا کہ میری نظر میں کسی بھی اچھے اور نیک کام کے لئے جلد سے جلد قدم اٹھانا چاہئیے اورعوام کو چاہئیے کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے جلد ازجلد پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کریں۔

واضح رہے کہ آج بروز جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 12ویں صدارتی اور پانچویں شہری،دیہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ آج ہی کے دن چار پارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا بھی انعقاد ہورہا ہے.

 

ٹیگس