May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • الیکشن جیتنے کے بعد صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا قوم سے براہ راست خطاب

ایران کے قومی ٹی وی کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں ، الیکشن میں عوام کی تاریخی مشارکت کا شکریہ ادا کیا

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے قوم سے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ سفارشات وہدایات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابات کی پر تلاطم امواج کو ساحل سکون تک پہنچایا اور انتخابی رقابت کے ہیجان کو قوم کی عزت ووقار ، خودمختاری اور اقتدار اعلی کی سربلندی میں تبدیل کردیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ قوم مکمل طور پر متحد ہے اور اس کو طبقات اور فرقوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا ۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے قومی ٹی وی کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابات میں اصل کامیابی اور فتح عوام کو حاصل ہوئی ہے ۔ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سب کو ساتھ لیکے چلیں گے ۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم امن پسند ہے اور پوری دنیا کے ساتھ آشتی کی خواہشمند ہے لیکن زور زبردستی کو ہرگز قبول نہیں کرے گی ۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ایران کے انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ جمہوریت اور عوامی حکومت کا قیام ہے ۔انھوں نے ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ میں عزم راسخ کے ساتھ قدم آگے بڑھانے کا اعلان کیا

ٹیگس