May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • رمضان امن و بھائی چارے کو فروغ دینے کا مہینہ

علی لاریجانی نے کہا کہ رمضان کریم مسلم امہ کے لئے صبر اور برداشت کا مہینہ ہے اسی لئے ہمیں چاہئے کہ یکجہتی اور قریبی تعاون سے مسلم امہ کے درمیان بھائی چارے اورامن کو فروغ دیں.

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکرعلی لاریجانی نے آج ہفتہ کے روز ماہ مبارک رمضان کی آمد کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے اسپیکروں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام میں قیام امن کے لئے مسلم ریاستیں باہمی پارلیمانی بات چیت کو فروغ دیں.

اس موقع پرانہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام پارلیمانوں کے نمائندوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایران کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی دنیا کے سخت بحرانوں کے حل، تشدد پسندوں اور تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی دنیا کے درمیان مستحکم روابط اور فیصلوں پرعملدرآمد ضروری ہے.

علی لاریجانی نے موجودہ عالمی اورعلاقائی بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دے کرتشدد اور انتہا پسندی سے پاک دنیا کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔

 

ٹیگس