May ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران سیاحت کے شعبے میں پسندیدہ ملک

عالمی اقتصادی فورم نے دنیا کے 136 ممالک میں سے سیاحت کے شعبے میں ایران کو دنیا کے سب سے بڑے پرامن اور سیاحتی اخراجات کے لحاظ سے سستے ملک کی حیثیت سے منتخب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوزیشن مستحکم کرنا ایران کے لئے بہت اہم ہے۔

پير كے روز عالمی اقتصادی فورم کی ايک رپورٹ ميں ايران نے اس فورم كی نئی رينكينگ ميں سياحت كے اخراجات كے لحاظ سے 7 پوائنٹس سے 6.7 پوائنٹس اور دنيا كے 136 ممالک كے درميان پہلی پوزيشن اور غيرملكی سياحوں كو سيكورٹی كی فراہمی كے لحاظ سے 7 پوائنٹس سے 5.2 پوائنٹس اپنے نام كر لئے ہيں۔.

اس رپورٹ كے مطابق ايران اورامريكا سيكورٹی كی فراہمی كے لحاظ سے ايک ہی پوزيشن پر قائم ہيں جبكہ امريكی حكومت نے ہميشہ ايران كو غير ملكی سياحوں كے ليے ايک سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے خطرناک جگہ كے طور پر پيش كرنے كی ناکام كوشش كی ہے.

واضح رہے کہ اس تنظيم كی سالانہ رپورٹ ملک كی سياحت كے حکام اور غير ملكی سياحوں كے ليے اہم تجاويز اور ضروری نكات كی حامل ہوتی ہے.

 

ٹیگس