May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • قرآن کریم اخلاقی فضائل کا مکمل آئ‏ینہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت و ہدایت اسلامی نے قرآن کریم کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ رواج دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس مقدس الہی کتاب کو اخلاقی فضائل کا مکمل آئینہ قرار دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت و ہدایت اسلامی سید رضا صالحی امیری نے تہران میں قرآن کریم سے متعلق پچیسویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اخلاقی فضائل کا مکمل آئینہ ہے اور اخلاقی فضائل و اقدار کی ترویج کے لئے معاشرے میں قرآنی تعلیمات ہمیشہ جاری رہنی چاہئیں - انہوں نے کہا کہ قرآن کریم سے انس اور اس کے مفاہیم پر عمل کرنے سے صداقت و سچائی کا رواج بڑھتا ہے اور انساندوستی کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی غریبوں اور محتاجوں کی خبر گیری پرزیادہ توجہ دی جاتی ہے - انہوں نے کہا کہ قرآن اورعترت کی تعلیمات کے زیرسایہ معاشرے اور لوگوں میں اخلاقیات عام ہوجاتے ہیں - ایران کے وزیرثقافت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اخلاقی معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہوتی کہا کہ قرآن کریم منصفانہ بات چیت کے محور پر تمام انسانوں کے لئے حق و انصاف اور مساوات پر تاکید کرتاہے-انہوں نے کہا کہ آج کا معاشرہ قرآن کریم کی مدد سے اپنے درمیان  اخلاقی بنیادوں کو پھیلا سکتا ہے اور نتیجے میں ساری سماجی مشکلات حل ہوسکتی ہیں -

 

ٹیگس