Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی معاہدے کے مطابق جاری ہے اور ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سن 2015 ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے پرعملدرآمد کر رہا ہے۔

ادھر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے سفیر رضا نجفی نے جمعہ کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام گروپ 1+5  اور ایران کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی روشنی میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے لیکن امریکہ اور بعض دیگرممالک اس معاہدے پرعمل نہیں کررہے ۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کی طرف سے معاہدے پر مکمل عمل کی تائید  کے باوجود بھی عالمی طاقتیں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  اپنی پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس