Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی تصدیق

جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیان جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق انجام پا رہی ہیں۔

عالمی ادارے میں ایران کے نمائندے محمد رضا نجفی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کی تازہ رپورٹ میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں جامع ایٹمی معاہدے کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں انجام پانے والے تحقیقاتی کاموں اور سینٹری فیوج مشینوں کے روٹروں اور دوسرے پرزہ جات کی تیاری کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے  کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے جمعے کی شب ادارے کے بورڈ آف گورنرز کو ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں، جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں۔

ٹیگس