سپاہ : دشمنوں کے اتحادیوں کی بندرگاہووں کی طرف جہازوں کی رفت وآمد پر پابندی ہے
سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز کے راستے دشمنوں کے اتحادیوں کی بندرگاہوں کی طرف رفت وآمد پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/ایران:سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایک اعلامیہ جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دشمنوں کے جہازوں کے ساتھ ہی ان تمام جہازوں کے لئے بھی بند کردیا گیا ہے جو دشمنوں کے اتحادیوں کی بندرگاہوں سے آنا یا وہاں جانا چاہیں گے۔
سپاہ نے اپنےاعلامیہ میں کہا ہے کہ امریکا کے بدعنون اور جھوٹے صدر کے اس کے اعلان کے بعد کہ آبنائے ہرمزکھلی ہوئی ہے، مختلف ملکوں کے تین کنٹینربردار جہازں نے اس کوریڈور کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے، لیکن پاسداران انقلاب کی وارننگ کے بعد واپس ہونے پر مجبور ہوگئے۔
سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور یہاں سے گزرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔
سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ امریکی اور صیہونی دشمنوں کے حامیوں اور اتحادیوں کی بندرگاہوں سے کہیں کے لئے بھی روانہ یا کہیں سے بھی ان کی طرف جانے والے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel