Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آستانہ میں ایکسپو دوہزارسترہ بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ملاقات اور گفتگو کی۔

جواد ظریف اور اینٹونیوگوٹرش نے اس ملاقات میں عرب ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر پیدا کئے جانے والے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اختلافات کا واحد راہ حل مذاکرات ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی شقوں پر عمل درآمد کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا سرکاری موقف، مشترکہ جامع ایکشن پلان کی روح اور متن کی حمایت کرنا ہے۔
اینٹونیوگوٹرش نے تہران کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی قوم اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
جواد ظریف اور گوٹرش نے شام، عراق اور یمن کے بحران سمیت علاقائی معاملات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شنگھائی تعاون تنظیم اور ایکسپو دوہزار سترہ بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے جمعرات کو قزاقستان پہنچے ہیں۔

ٹیگس