Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور ناروے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے اوسلو میں ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ناوروے کے وزیر خارجہ بورگے برندے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں، باہمی تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ، پیر کے روز ایک اعلی سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ، اسلو فورم دو ہزار سترہ میں شرکت کے لیے ناروے پہنچے ہیں۔
اوسلو فورم کا اجلاس ہرسال ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوتا ہے جس میں عالمی مصالحت کار، دنیا کے اعلی حکام اور ماہرین، شرکت کرتے ہیں۔ اس اجلاس میں عالمی سطح پر پائے جانے والے تنازعات اور جھڑپوں کے بارے میں تبادلہ خیال اور ان کے حل کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

ٹیگس