ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مذاکرات
ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سیاسی مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد ہواہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے یورپ اور امریکی امور مجید تخت روانچی اور سوئٹزر لینڈ کے نائب وزیر خارجہ پاسکال بریسویل کے مابین جمعہ کے روز برن میں مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.
مذاکرات کے دوران فریقین نے گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی، سیاسی، سائنسی، تعلیمی اور ماحول کے حوالے سے ترقی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ دینے کے لئے نئے مواقع سے استفادہ کرنے پر تاکید کی۔
اس ملاقات میں دہشتگردی اور بدامنی سے مقابلہ کرنے اوراس کے مختلف طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا.
پاسکال بریسویل نے جوہری معاہدے کو ایک بین الاقوامی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا.
مجید تخت روانچی نے مشرق وسطی اور خلیج فارس کے خطے میں حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنا اور علاقائی کشیدگیوں کی روک تھام ہے.