Jun ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت، عراق کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات میں کہا کہ داعش کے حامی ممالک صیہونی حکومت کے مفادات کی تکمیل کے لئے عراق کو، جو ایک جمہوری اور علاقے کا بااثر ملک ہے، داخلی اختلافات کا شکار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ سرحدوں سے باہر اپنی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے-

ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران اور بغداد کے مشترکہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی تقسیم کے خلاف استقامت اور جد وجہد بہت ہی اہم ہے اور ایران اس چیز کو سبھی ملکوں کے لئے خطرناک سمجھتا ہے-

انہوں نے کہا کہ جو ممالک دوسرے ملکوں کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ایک دن خود اسی سازش کا شکار ہوں گے-

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ایران کا میزائلی حملہ، اس پیغام کا حامل تھا کہ تہران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے-

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بھی اس ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تہران اور بغداد کے مستحکم تعلقات کبھی بھی متاثر نہیں ہوں گے، کہا کہ داعش کی نابودی کے لئے علاقے کے ملکوں کے درمیان اتحاد و اتفاق رائے ضروری ہے-

 

ٹیگس