موصل کی آزادی خطے میں امریکہ کی کھلی شکست
ایران کی پارلیمنٹ نے داعش کے قبضے سے موصل کی آزادی کو خطے میں امریکہ کی کھلی شکست قرار دیا ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں موصل کی آزادی پر عراق کی حکومت، پارلیمنٹ، فوج، عوامی رضاکار فورس، مراجعین کرام اور خاص طور سے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ کمترین نقصان کے ساتھ داعش کے قبضے سے موصل شہر کی مکمل آزادی، خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی شکست ہے جو داعش کے اصلی حامی شمار ہوتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے جمعرات کے روز مغربی موصل میں داعش کے اہم اور آخری ٹھکانے مسجد النوری کے علاقے کو آزاد کرانے کے بعد ملک میں داعش کی خودساختہ خلافت کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
داعش نے دس روز قبل مسجد النوری اور اس کے تاریخی میناروں کو بارودی مواد نصب کر کے شہید کر دیا تھا۔