Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران کی علاقائی پوزیش کو کمزور کرنا چاہتا ہے

ایران کی پارلیمنٹ میں مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکی پابندیوں کو ایران پر دباؤ کا حربہ قرار دیا ہے۔

 تہران میں عدلیہ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی سینیٹ میں گردش کرنے والے بل کا ایک مقصد، ایران کی علاقائی پوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔
 امریکی سینیٹ نے پندرہ جون کو ایران کے خلاف جامع پابندیوں کے نام سے ایک بل کی منظوری دی ہے جس میں ایران کے میزائل اور دفاعی پروگرام پر پابندیاں عائد کرنے کی بات کی گئی ہے۔
 ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران امریکی سینیٹ کے اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے معاملات پر غور کیا جا رہا ہے۔
 ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے عراق کے شہر موصل کی، داعش کے قبضے سے آزادی کو خطے کے لیے اچھی پیشرفت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ موصل کی آزادی میں عراقی عہدیداروں، فوج، عوامی رضاکار فورس اور ایران کی القدس بریگیڈ کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی نمایاں رہی ہے۔  

ٹیگس